ساتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا

نیپال: ساتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

ساتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کار کردگی دیکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ قومی ہیرو شاہ حسین شاہ نے 100 پلس کے فائنل میں سری لنکن کھلاڑی کوشکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

مائنس 90 کے مقابلے میں بھی پاکستانی کھلاڑی قیصر نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ قیصر نے فائنل میں میزبان نیپال کے کھلاڑیوں کو شکست سے دو چار کردیا۔

دوسری جانب خواتین کے مقابلوں میں پاکستان کی مریم نے چاندی کا تمغہ جیت لیا اور پاکستان کی حمیرا نے بھی کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔