پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ زیبا 

zeba

پاکستانی فلم انڈسٹری کے کے سنہرے دور کی ممتاز، بے مثال مقبول ،خوبصورت اداکارہ زیبا بیگم جو 73 برس کی ہو گئی ہیں ۔

زیبا لیجنڈ اداکار محمد علی کی اہلیہ ہیں انھیں فلم انڈسٹری میں بھابھی کے لقب سے بھی نوازا گیا ۔

زیبا 10 ستمبر1945 کوبھارت کے شہرانبالہ میں پیدا ہوئیں۔ ان کا  اصل نام  شاہین تھا انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1962 میں فلم ’’چراغ جلتا رہا‘‘ سے کیا ۔ فلم ’چراغ جلتا رہے‘نے زیبا کو فلمی دنیا کا ستارا بنا دیا ۔

زیبا نے اپنے کیریئر میں 90سے زائد فلموں میں کام کیا ۔ان کی سپر ہٹ فلموں میں’ ارمان ، ہیرا اور پتھر ، توبہ ، باجی ، محبت ، انسان اور آدمی ، جب جب پھول کھلے ، محبت زندگی ہے اور پھول میرے گلشن ‘ شامل ہیں ۔ ان 90 فلموں میں سے اپنے شوہر اداکار محمد علی مرحوم کے ہمراہ 50 سے زائد فلموں میں کام کرکے انہوں نے ایک ریکارڈ قائم کیا ۔

 زیبا کو ان کی  فنی خدمات کی  وجہ سے چار نگار ایوارڈ اور الیاس رشیدی گولڈ میڈل کے علاوہ دیگر اعزازات سے بھی نوازا گیا۔