1965 کی جنگ کے شہدا ءکو کرکٹرزکا خراج عقیدت

Pakistani cricketers

پوری پاکستانی  قوم  یوم دفاع آج ملی  جوش  و جذبے سے منا رہی ہے  آج کے  دن  شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ارض وطن کے لیے اپنی جان قربان  کرنے  والے  سپوتوں کو سلام پیش کیا جارہا ہے ۔

پاکستان کی  قومی کرکٹ ٹیم نے  بھی  آج کے شاندار  دن کی مناسبت  سے  1965 کے  شہداء کو  خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  سوشل میڈیا پر  اپنے پیغامات میں پاک  فوج سے  محبت کا  اظہار کیا ہے ۔

شعیب ملک

پاکستانی  کرکٹ ٹیم کے  سابق  کپتان اور آل  راونڈر  شیعب ملک  نے نہایت  سادہ  اور میٹھے انداز میں شہداء پر عقیدت کے  پھول  نچھاور کرتے ہئے لکھا سلام  شہداء۔

 وہاب ریاض

فاسٹ بالر وہاب ریاض نے  اپنے  ٹیوٹر پیغام میں ہمیں پیار ہے پاکستان سے  لکھتے ہوئے کہاہے کہ  دنیا کی  کوئی  طاقت پاکستان کو نہیں  مٹا  سکتی  ۔

محمد حفیظ

آل راونڈر کرکٹر محمد حفیظ نے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے پاکستان زندہ پاد  لکھا ۔

حسن علی

فاسٹ بالر حسن علی نے ٹیوٹر پر  ارض وطن کے  جان  کا نذرانے  پیش کرنے والے  جوانوں  کی  تصویر شائع کر  کے ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔

 

عدنان اکمل

وکٹ کیپر عدنان اکمل نے بھی  سماجی  روابط کی  سائٹ پر پوسٹ شیئر کر کے  شہداء سے  اظہار  محبت  اور عقیدت کیا ۔