شوبز ستاروں کی جانب سے یوم آزادی کی مبارکباد

کراچی : ملک بھر میں جشن یوم آزادی جوش و خروش کیساتھ منایا جارہا ہے ، ملک کے کونے کونے میں بس ایک ہی سدا پاکستان ، میری جان پاکستان میری پہچان ۔۔۔۔ اس موقع پر عام شہری سے لے کر شوبز ستارے بھی جشن آزادی کی خوشیاں منارہے ہیں۔

پاکستان شوبز ستاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار عدنان صدیقی نے یوم آزادی کی مبارکباد خوبصورت انداز میں بانسری بجا کر دی۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد، نئے پاکستان میں جشن آزادی مبارک ہو، ساتھ ہی انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہاکہ صرف مولانا فضل الرحمن کے علاوہ سب کو آزادی مبارک۔

 پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر پرچم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارک باد دی۔

اداکارہ سجل علی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ خوشی وہاں ہوتی ہے جہاں دل کا تعلق ہوتا ہے۔

پاکستانی خوبرو اداکارہ صباء قمر نے بھی انسٹا گرام میں تصویر شیئر کی جس میں وہ پاکستانی پرچم لیے خوشی کا اظہار کررہی ہیں۔

Happy Independence Day! #pakistanzindabad! 🇵🇰 👗 @sapphirepakistan

A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on

اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے جشن آزادی کے موقع پر شجر کاری کرتے ہوئے تصویر پوسٹ کی اور ملک کو ہرابھرا رکھنے کا پیغام دیا۔

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اپنے پیغام میں قوم کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ خدا اس عظیم زمین اور یہاں کے بے مثال لوگوں کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔

اداکار اورگلوکار فرحان سعید نے کہا کہ بہت عرصے بعد میری زندگی کا خوشیوں بھرا جشن آزادی ہے ، امید ہے پاکستان اب اپنی قسمت کے بدلنے کے کنارے پر ہے۔