آرمی چیف سے اسکولوں کے طلبا و طالبات کی ملاقات

روالپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مختلف سرکاری اسکولوں کے طلبا وطالبات نے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرکاری اسکولوں کے طلبا وطالبات طلبا و طالبات کے ساتھ وقت گزارا اور اس موقع پر انہوں کہا کہ کھیل کے میدان میں طلبا نے کامیابیاں حاصل کیں ہیں اور پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نوجوان سائنس، ٹیکنالوجی میں عالمی معیار کے مطابق مہارت حاصل کریں اور آرمی چیف نے ایک طالبہ کے ساتھ شطرنج بھی کھیلی۔