فرانس: چاقو کے حملے میں 7 افراد زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چاقو اور لوہے کے سریے سے لیس ایک شخص نے حملے میں سات افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ،فوری طور پر حملہ آور کی شناخت اور حملے کے مقاصد کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر شواہد پر تفتیش جاری ہے۔ زخمی ہونے والوں دو برطانوی سیاح بھی شامل ہیں۔