پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا ایشیاکپ کے کیمپ کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کپ کے کیمپ کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم کے اسکوارڈ کا اعلان کردیا۔

رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شاہینوں کے کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد ایشیاکپ سے قبل شروع ہونے والے تربیتی کیمپ کے لیے 18 رکنی اسکوارڈ منتخب کرلیا۔

تربیتی کیمپ کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں فخرزمان ،امام الحق ،شان مسعود، بابراعظم ،شعیب ملک ، سرفرازاحمد، عماد وسیم ،آصف علی ،فہیم اشرف ،شاداب خان ، حسن علی، محمدنواز،محمدعامر،عثمان شنواری، جنید خان اور شاہین آفریدی کا نام شامل ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں لگنے والا قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 3 سے 10 ستمبر تک جاری رہے گا جب کہ کرکٹرکے فٹنس ٹیسٹ یکم اور 2 ستمبر کو ہوں گے۔