صلاح الدین صلو کو پی سی بی کی ملازمت سے فارغ کردیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور پی سی بی مشیر تعینات سابق کرکٹر صلاح الدین صلو کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چئیرمین احسان مانی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد چاروں مشیروں نے عہدے سے سبکدوشی اختیار کرلی ہے ۔

پی سی بی نے چئیرمین پی سی بی کے مشیر کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے صلاح الدین صلو کو ملازمت سے برطرف کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئیرمین نجم سیٹھی نے شکیل شیخ ، اعزاد سید ، صلاح الدین صلو اور شعیب اختر کو بطور پی سی بی چئیرمین کے مشیر تعینات کیا تھا۔

گزشتہ روز شعیب اختر نے ٹوئٹ کرکے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا ۔