آسٹریلیا ،نیوزی لینڈکیخلاف کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز 3 ٹیسٹ ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل ہوگی جبکہ آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز ہونگے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبرکو دبئی میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے ابو ظہبی میں ہو گا۔ جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز  26،24 اور 28 اکتوبر کو ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 نومبر کو ابوظہبی میں ،دوسرا ٹیسٹ 24 نومبر اور تیسرا 3دسمبر سے ہوگا،بعدازاں ون ڈے میچز7، 9 اور 11 نومبر کو ہوں گےاور ٹی ٹوئنٹی 31 اکتوبر ،2 نومبراور4 نومبر کو ہوں گے۔