امریکا نے پاکستان کی 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کردی

امریکا نے پاکستان کی 30 کروڑ ڈالر یعنی 36 ارب 90 کروڑ روپے کی امداد منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کون فالکنر کا کہنا ہے کہ امداد کی منسوخی کا فیصلہ امریکی وزیر دفاع نے کیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کون فالکنر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی نہیں کی، اس لیے 30 کروڑ ڈالر کی امداد روک لی گئی ہے، اگر کانگریس نے منظوری دی تو یہ رقم دیگر ہنگامی ترجیحات پر خرچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں بھی کانگریس نے پاکستان کی 50 کروڑ ڈالر کی امداد روک لی تھی، اس طرح روکی گئی امداد کی مجموعی مالیت 80 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔