پاکستان سے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتاہے مگر یہ ٹوٹ نہیں سکتے ،رینڈل شرائیور

Randall-G.-Schriver

امریکا کے معاون وزیر دفاع رینڈل شرائیور نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے مگر یہ ٹوٹ نہیں سکتے ۔

واشنگٹن میں پاکستان کے یوم دفاع و شہداء کی موقع پر منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کے معاون وزیر دفاع رینڈل شرائیورنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا دوست اور اہم شراکت دار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان اور امریکا کے جنرلوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔

رینڈل شرائیورنے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین آف جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کا دورہ پاکستان بہتررہا اور بہت خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔