پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کا شہدا کی فیملیز کو خراج عقیدت

لاہور: پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کی جانب سے یوم شہدا کے موقع پر شہدا کے لواحقین کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پشاور زلمی اور ہائیر ہاکستان کا زلمی ریممبرز پروگرام کے تحت شہدا اور ان کی فیملیز کو خراج عقیدت پیش کی اور شہدا کی فیملی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کی جانب سے لاہور میں شہدا اور ان کی فیملی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے یوم دفاع و شہدا پر شہدا اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرنے کی مہم میں پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان بھی پیش پیش رہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین اور ہائیر اینڈ پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خاطر جان قربان کرنیوالے شہدا کا پوری پاکستانی قوم پر تا قیامت احسان رہے گا۔ ان شہدا نے ہمارے کل کی خاطر آج قربان کیا۔

جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ان شہدا کی فیملیز کو ہم سلام پیش کرتے ہیں اور یہ احساس دلاتے ہیں کہ پاکستان اور پاکستانی قوم شہدا کی قریانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

اس موقع پر شہدا کی فیملیز اور بچوں کو محبت کے اظہار کے طور پر ہائیر پاکستان کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے جبکہ آخر میں شہدا کے نام سے پودے لگائے گئے۔

پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان افواج پاکستان کے یوم دفاع و شہدا کے “ہمیں پیار ہے ہاکستان سے” اور حکومت پاکستان کے “پلانٹ فار پاکستان” مہم کو بھرپور سپورٹ کرتے ہوئے شہدا کے نام سے درخت لگاؤ مہم شروع کی ہے۔