پٹرول کی قیمت میں 2 روپے41 پیسےکمی کردی گئی

petroleum-products

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 2 روپے41 پیسے کمی کردی گئی ہے اور پٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 83 پیسے پر آگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے37 پیسے سستا کرکے نئی قیمت 106 روپے57 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 59 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 75 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 46 پیسے کمی کرکے نئی قیمت 83 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ 30 اگست کو سمری موجودہ سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کی بنیاد پر تیار کی گئی تھی۔ جس کے بعد پٹرول 2 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان تھا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 70 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان تھا۔