پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

petroleum-products

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول 2 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 70 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سمری موجودہ سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ کرے گی۔

واضح رہے کہ نگراں حکومت کی جانب سے یکم اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔