جہاز میں اے سی بند ہونے سے نومولود کی حالت بگڑ گئی

با کمال لوگوں کی ایک اورلاجواب سروس دورانِ پرواز پاکستان ائیر لائن کا اے سی بند ہونے سے نومولود بچے کی طبعیت خراب ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پیرس سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 750کا اے سی بند ہو جانے کی وجہ سے طیارے میں گھٹن سےنومولود بچےکی حالت خراب ہوگئی۔

بچے کی ماں نے پریشانی کے عالم میں چیخنا اور دہائیاں دینا شروع کردیں اور  انتظامیہ  سے  درخواست کی کے اےسی نہیں چل رہا تودروازہ ہی کھول دیں ،جس پر مسافروں نے بھی احتجاج کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

واقعے کے حوالے سےترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں ایساکوئی واقعہ پی آئی اےانتظامیہ کورپورٹ نہیں ہوا،معاملےکی تحقیقات کرائی جارہی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہاہے کہ سوشل میڈیاپروائرل ویڈیوکاجائزہ لےرہے ہیں،ویڈیومیں موجود عملےکی شناخت کی جارہی ہے۔