فیروز خان کی شادی کے سوشل میڈیا پر چرچے

Feroze-Khan

کراچی : فیروز خان کی شادی کی شاندار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں اہل خانہ سمیت شوبز ستاروں نے شرکت کی ۔

شادی میں اداکارہ میرا، عروہ حسین، فرحان سعید، سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے شرکت کی۔اداکارہ حمیمہ ملک اور دعا ملک بھائی کی بارات بڑے شاندار انداز میں لے کے پہنچیں اور خوب انجوائے کیا ۔

#ferozkhan

A post shared by Arzo Butt (@que3n_of_qu33ns) on


شادی کے دن فیروز خان نے سفید رنگ کی شیروانی پہنی تھی اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ سرخ رنگ کے لہنگے میں بہت خوبصورت اور جازب نظر رکھ رہی تھیں ۔

فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے کی شادی کا جوڑا معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے ڈیزائن کیا تھا۔

شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی زندگی میں جو بھی ہوتا ہے وہ خبر ہوتی ہے اور ان کے مداح بہت دلچسپی اور شوق سے ان کی زندگی میں ہونے والی باتوں کو نہ صرف سنتے ہیں بلکہ ان کو شیئر اور لائک بھی کرتے ہیں اور اگر بات ہو شوبز کے چمکتے ستاروں کی شادی کی تو مداح بے قرار ہو جاتے ہیں ۔

ایسا ہی کچھ ہو ا ہے پاکستانی خوبرو اداکار فیروز خان کی شادی کو لے کر ۔ آج کل فیروز خان کی شادی کی چر چہ ہر طرف ہے اور ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس کو دیکھ کر مداحوں کے ملے جلے تاثرات منظر عام پر آئے ہیں جہاں ان کے کئی فینز نے ان کو مبارک باد دی وہیں بہت سے چاہنے والے ان سے خفا بھی ہوئے ۔