وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل زبیر محمود حیات کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائینٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود کی ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز دن قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔