عمران خان دھاندلی کےذریعے اقتدارمیں آئےہیں،شہبازشریف

Shehbaz-Sharif

لاہور: مسلم لیگ (ن) کےصدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں آج دھاندلی کا رونا رورہی ہیں عمران خان دھاندلی کےذریعے اقتدارمیں آئےہیں ۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دھاندلی سےمتعلق کمیشن کےنتائج عوام تک پہنچائیں،دھاندلی کی تحقیقات کےلیے کمیشن بنایاجائےجب تک کمیشن نہیں بنتا کارروائی کوآگےبڑھنےنہیں دیں گے۔

شہبازشریف نے کہاکہ گیس بجلی اورکھاد کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیاگیا ہے،یہ اضافہ عوام کی روزمرہ کی زندگی کومتاثرکرےگا،حکومت نے20دنوں میں گیس،بجلی اورکھادکی قیمتوں میں اضافہ کردیا،حکومت نےگیس کی قیمت میں46فیصد اضافہ کردیاہے،ہم نےبجلی کی قیمت 3روپےکم کی تھی اب5روپےاضافہ کردیاگیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارےمنصوبوں کی وجہ سےبجلی سستی ہوئی تھی،بجلی کی قیمت بڑھانےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا ۔

انھوں نے مزید کہاکہ سی پیک پاکستان کےعوام کےلیےتحفہ ہے،سی پیک کےتحت چینی کمپنیوں نےاربوں روپےکی سرمایہ کاری کی۔

شہبازشریف کا کہنا تھاکہ کھادکی قیمت کوکم کرنےکےلیےاربوں روپے کی سبسڈی دی زرعی اجناس کی قیمتیں بڑھنےسےمہنگائی کاطوفان آئےگا۔

شہبازشریف نے کہاکہ عمران خان نےجووعدہ کیاہےاسےوہ عملی شکل دیں خیبرپختونخوامیں بجلی پیداکرنےکی کارکردگی عوام کےسامنےہے ن لیگ کی حکومت نےبھاشاڈیم کےلیےزمین خریدی اورفزیبلٹی تیارکی ۔

انھوں ے مزید کہاکہ بھاشاڈیم سےبجلی بنانےمیں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،گرمی کازورکم ہورہاہےلیکن لوڈشیڈنگ تواتر سے ہورہی ہے۔

شہبازشریف نے کہاکہ بیس دن میں غریب آْدمی کےلیے بدترین زیادتی کابندوبست کیاگیا،ہم کسان کی آواز بنیں گے،حکومت کوزیادتیوں کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔