وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

نومنتخب وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے پیر کو وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی دفعہ وزارت کے سینئر حکام کے اجلاس کی صدارت کی۔

اس موقع پر انہیں وزارت اور اس کے مختلف ذیلی دفاتر کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات کے عزم کا اظہار کیا۔

اسد عمر نے وزارت خزانہ کے افسران پر زور دیا کہ وہ ایک ٹیم کے طور پر کام کریں اور اپنی ذمہ داریاں بخوبی اور حسن طریقے سے سرانجام دیں۔