اعتزاز احسن معافی مانگ لیں تو نام پر غور ہوسکتا ہے،پرویز رشید

راولپنڈی : مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نےکہا ہے کہ اعتزاز احسن جیل آکر نوازشریف سے معافی مانگیں تو صدارتی انتخاب میں ان کے نام پر غور کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف سے ملاقات کےلئےاڈیالہ جیل آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نےکہا ہے کہ اعتزاز احسن جیل آکر نوازشریف سے معافی مانگیں تو صدارتی انتخاب میں ان کے نام پر غور کریں گے۔

پرویز رشید نے کہا کہ اتحادی جماعتوں سے صدر کے نام پر مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے صدارتی امیدوار کےلئے تاحال فیصلہ نہیں کیا ہے ،اعتزاز احسن کے نام پر غور ہوسکتا ہے اگر وہ نوازشریف سے معافی مانگ لیں۔