حمزہ شہبازکے بوٹ پالش نہیں کرسکتا، اب سیاست کرکے دکھاؤں گا،زعیم قادری

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما زعیم قادری کا کہنا ہے کہ میں حمزہ شہباز کے بوٹ پالش نہیں کرسکتا، اب سیاست کرکے دکھاؤں گا ۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ میں حمزہ شہبازکےبوٹ پالش نہیں کرسکتا،لاہور کسی کےباپ کی جاگیرنہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبازمیں تمہیں سیاست کرکے دکھاؤں گا، حمزہ شہبازمیرا الیکشن تمہارےساتھ ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما نے کہا کہ میں جان دے سکتاہوں مگرتمہاری عزت نہیں کرسکتا،انہوں نے کہا کہ نہ گھٹیابات کروں گا نہ ذاتیات پرآؤں گا۔سیاست ہو نہ ہو میں سر نہیں جھکاؤں گا۔ حمزہ شہبازمیں آپ کو جیت کر دکھاؤں گا۔

زعیم قادری نے کہا کہ  میرے خون میں مسلم لیگ تھی اوررہےگی،1999 کو مسلم لیگ ن میں شامل ہوا، ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے سیاست کاآغاز کیا، مجھے فخر میں 5بار پابندسلاسل رہا۔انہوں نے کہا کہ  میرے والد نےجمہوریت کےلیے جیلیں کاٹیں، 8برس نوازشریف کاترجمان رہا۔

انہوں نے کہا کہ 2002میں نوازشریف اورکلثوم نوازکاکورنگ امیدوارتھا،2002میں میری اورجگہ اورلوگوں کوآگےکیاگیا،ایک لفظ نہیں کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نظریاتی کارکن تھا بہت کچھ برداشت کیا، شہبازشریف نےکہاپارٹی کےکچھ لوگوں کوتمہاری شکل پسندنہیں۔

قبل ازیں ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور رانا مشہود زعیم قادری کو منانے گئے تھے اور انکی جانب سے زعیم قادری کو پریس کانفرنس ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم زعیم قادری نے پریس کانفرنس کی اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا  اعلان کیا۔