پاک بحریہ کےجہاز پی این ایس اصلت کاالجیریاکی بندرگاہ کا دورہ

اسلام آباد : پاک بحریہ کے جہاز پی این اصلت نے  الجیریا کی بندرگاہ الجائرز کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے کسی بھی جہاز کا الجیریاکی بندرگاہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ترجمان کے مطابق الجائرزپہنچنے پر الجائرز نیول بیس کے کمانڈراور ایمبیسی آف پاکستان الجیریا کے سیکنڈ سیکرٹری نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

مشن کمانڈر نے الجیرین نیوی کے کمانڈرسینٹرل میری ٹائم ریجن اور چیف آف آپریشنز سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی تعاون کے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے وفد نے الجیرین نیول اکیڈمی کا دورہ کیا جہاںالجیریا نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق الجیریا کی سول و عسکری رہنماؤں، تاجر برادری اور مقامی آبادی نے پی این ایس اصلت کا دورہ کیا۔

دونو ں ممالک کے مابین آپریشنل تیاریوں کو بہتر بنانے اور باہمی تجربوں سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔