پولینڈ نے جاپان، کولمبیا نے سینیگال کو شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ 2018 میں کھیلے جارہے مقابلوں میں  پولینڈ  نے جاپان کو شکست سے دوچار کردیا۔ لیکن پولینڈ کی فتح کسی کام نہیں آسکی اور جاپان اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرگیا۔

فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا 45واں میچ آج گروپ ایچ کی ٹیمیں پولینڈ اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں پولینڈ نے جاپان کو 0-1 سے شکست دے دی۔ لیکن پولینڈ کو جیت کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا اور جاپان کی ٹیم نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کھیلوں کی دنیا کے مقبول ترین مقابلے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے آج کھیلے گئے گروپ ایچ کے دوسرے میچ میں کولمبیا نے سینیگال کو 0-1 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔