شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا بہت ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ضروری ہے، کم جونگ کو ایٹمی پروگرام سے مکمل طور پر دست برداری کی ضمانت دینا ہوگی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کم جونگ اور صدر ڈونلڈ ٹرمیپ کی آج ہونے والی ملاقات سے قبل امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکا کو شمالی کوریا کی طرف سے جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کی مکمل، قابل تصدیق اور ناقابل تنسیخ ضمانت درکار ہوگی۔

واضح رہے کہ سنگاپور میں آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی تاریخی ملاقات ہوئی، ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیار اور میزائل پروگرام ختم کرنے کا معاملہ سرفہرست رہا۔تاہم شمالی کوریا پر عائد عالمی پابندیاں ختم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

مزید پڑھیے: امریکی صدراورشمالی کوریا کے رہنما کی تاریخی ملاقات ختم