واٹس ایپ سے ڈیلیٹ کئے گئے پیغام پڑھنا ممکن

گذشتہ مہینے واٹس ایپ کی جانب سے ایک  نیا فیچر ’’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘‘  متعارف کروایا گیا تھا، جسکے استعمال سے صارفین اپناغلطی سے بھیجا جانے والا پیغام ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

اس فیچرکے استعمال سے اینڈرائیڈ، آئی فون اور ونڈوز فونز کوئی بھی میسج سات منٹ کے اندرڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ’’ڈیلیٹ فار ایوری ون ‘‘فیچر کے تحت ڈیلیٹ کیا جانے والا میسج ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد بھی دیکھاجا سکتا ہے ۔

یہ انکشاف اینڈارئیڈ جیفی نامی ویب سائٹ کی جانب سے کیا گیا ہے کہ  واٹس ایپ پر جب کوئی میسج ڈیلیٹ کیا جائے اسکے بعد بھی وہ اینڈرائیڈ فونز کے نوٹیفکیشن لاگ سے دیکھاجاسکتا ہے ۔

ان میسیجز کو  دیکھنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ فون ہوم اسکرین کی خالی جگہ کو کچھ دیر تک دبائیں اور ویجیٹ سیٹنگز کا آپشن کلک کرکے سیٹینگز ویجیٹ کو ہوم اسکرین پرلےجائیں۔ اسے اوپن کریں اور نوٹیفکیشن لاگ میں جاکر نئی انٹری کو دیکھیں، یہاں پر وہ پیغام موجود ہوگا۔ لیکن یہاں سے صرف وہی پیغامات پڑھیں جاسکیں گے جنہیں آپ نے اوپن کرکے دیکھا ہو۔

واٹس ایپ اس خامی پر تاحال قابو نہیں پاسکی ہے۔ ممکن ہے کہ آئندہ دنوں میں واٹس ایپ اس مسئلےکو حل کرنے میں کامیاب ہوجائے۔