بلاول بھٹو نے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ نامزد کردیا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ ، صوبائی اسمبلی میں اسپیکر کے لیے آغا سراج درانی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ریحانہ لغاری کو نامزد کردیا ۔

کراچی میں ناصر حسین شاہ کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارٹی کے اجلاس میں بلاول بھٹو نے آئندہ سندھ حکومت کی پالیسی دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین نے مراد شاہ کو ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ نامزد کیاہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی اسملبی میں اسپیکرآغاسراج درانی اورڈپٹی اسپیکرریحانہ لغاری ہوں گی۔ انکا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے کہا ہے کہ سندھ میں تمام چیزیں میرٹ پرہوں گی اور واضح کردیا ہے کہ سب نے پرفارم کرنا ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کےمنشور پرمکمل عمل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ 2023میں وزیراعظم بلاول بھٹوزرداری ہوں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ جی ڈی اےکوسندھ کےعوام نےمستردکردیا ہے ۔ سندھ اسمبلی کااجلاس پیرکوطلب کیاگیاہے۔