پیپلزپارٹی کےرہنما منظوروسان نےعمران خان کیلئےپھرخواب دیکھ لیا

manzoor-wassan

پیپلزپارٹی کےرہنما منظوروسان نےعمران خان کیلئےپھرخواب دیکھ لیا ۔

منظوروسان  کا کہنا ہےکہ آج بھی خواب دیکھاہےعمران خان اپنی مدت پوری نہیں کریں گے، عمران خان خود اسمبلیاں تحلیل کریں گے۔

منظوروسان  نے کہاکہ پیپلزپارٹی چاہتی ہےحکومت اپنی مدت پوری کرےمگرلگتا نھیں،عمران خان کےاعلانات اچھےہیں مگرعمل نہیں ہوگا۔

انھوں نے مزید کہاکہ صدارتی امیدوارکیلئےاعتزازاحسن جیساقابل آدمی ن لیگ کےپاس نہیں، نوازشریف کی وکلاتحریک میں اعتزازاحسن کابڑاکردارتھا،ن لیگ کےاعتراض سمجھ سےبالاترہیں۔

منظوروسان   نے کہاکہ بڑی گاڑیاں نیلام کرکےچھوٹی گاڑیاں رکھنااچھا قدم ہے،باہرسےوی آئی پی آئےبڑی گاڑی چاہیےہوتوخان صاحب کیاکریں گے؟

ان کا  مزید کہنا تھاکہ ایم کیوایم پرانی تنخواہ پرکام کرےگی،ایم کیو ایم کی مجبوری ہے وفاقی حکومت سے جڑے رہنا کیوں کے وفاق میں رینجرز ہے ۔

منظور وسان  نے کہاکہ نون لیگ میں بڑے میاں کی اہمیت ہے چھوٹے کی نہیں۔حزب اختلاف کی جماعتوں کو ساتھ لیکر شھباز شریف کو چلنا چاھیئے۔

منظور وسان  نے کہاکہ  سندھ حکومت کارکردگی دیکھائے گی عوام کی مینڈیٹ کا احترام ہوگا،جنھوں نے پی پی پی نون لیگ پرویز مشرف سے وفا نہیں کی وہ عمران خان سے کیا وفا کریں گے ۔

منظور وسان نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان کرپشن کے خاتمے کی ابتدا اپنوں سے کریں ، باہر سے پیسے لائیں مگر اپنوں سے پیسے لیں اور خزانے میں جمع کریں۔

 منظور وسان نے مزید کہاکہ  سندھ حکومت ڈیم بنائے گی پانی جمع کریں گے،سمندر کا پانی قابل استعمال بنائیں گے۔