صدر مملکت اور وزیر اعظم کا اسلامی سال کے آغاز پر قوم کے نام پیغام

ARIF-IMRAN

وزیراعظم پاکستان عمران خان  اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نےنئےسال1440ہجری کےآغازپرقوم کےنام پیغام دیتے ہوئے کنیک  خؒواہشات کا  اظہار کیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے نئےسال کےآغازپرقوم کےنام پیغام میں پاکستانی قوم اوراہل اسلام کےلیےنیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بارگاہ ایزدی

میں دعاکرتاہوں یہ سال امت مسلمہ کےلیےباعث رحمت ہو، محرم الحرام کواسلام سےپہلےبھی نہایت عزت وتوقیرحاصل تھی، اسلام نےمحرم الحرام کی عظمت میں مزید اضافہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا ہے کہ سال کی ابتداءحضرت محمدﷺ اورصحابہ کرام کی مکہ سےمدینہ ہجرت سےہوتی ہےمحرم الحرام جذبہ ایثاروقربانی،اخوت وبھائی چارہ،مذہبی رواداری کادرس دیتاہے،تعصبات کوبھلاکرملک وقوم کی ترقی کےلیےکام کرناچاہیے۔

صدرمملکت کااسلامی سال کےآغازپر قوم اوراہل اسلام کےنام کاپیغام

وزیراعظم نے کہا ہے کہ میری اللہ تعالیٰ سےدعا ہےوہ ہمیں اپنی پناہ میں رکھے،اللہ تعالیٰ پاکستان کوامن،ترقی اورخوشحالی سےہمکنارفرمائے اللہ نئےسال کےپیغام ایثاروقربانی کوہماری زندگی میں شامل فرمائے ۔

صدرمملکت  عارف علوی نے اسلامی سال کےآغازپر قوم اوراہل اسلام کےنام کاپیغام  میں  کہا ہے کہ  دعا ہےاللہ ہم سب کونئےہجری سال میں حقیقی خوشیاں عطاءفرمائے ۔دعا ہےاللہ ہمیں محرم کی اہمیت کوصحیح تناظرمیں سمجھنےکی توفیق دے۔

صدرمملکت  نے کہا ہے کہ حکومت نےملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کےلیےصحیح سمت اختیارکرلی،بہت جلد ہم اپنی ترقی کےاہداف حاصل کرلیں گے۔

صدرمملکت عارف علوی  نے کہاکہ اتحاد،برداشت اورمذاکرات پرمبنی سوچ کوفروغ دینےکی ضرورت ہے۔