بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار سے منگنی کرلی

ممبئی : بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونز سے منگنی کرلی، منگنی کی تقریب میں ممبئی میں ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کی منگنی ان کے دوست نک جونز کیساتھ ممبئی میں انکے رہائش گاہ میں ہوئی، تقریب میں اداکارہ اور گلوکار کے قریبی دوست اور رشتہ دار شریک تھے۔

منگنی کی تقریب بھارتی رسم ورواج کے مطابق ہوئی، اس موقع پر اداکارہ نے پیلے رنگ کا روایتی جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ نک جونز سفید کرتا پاجامہ پہنا ہوا تھا، تقریب میں شریک مہمان نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اُن کی کامیابیوں کے لیے بھی دعا کی۔

پریانکا چوپڑا نے 2000 میں مس ورلڈ کا تاج اپنے نام کرنے بعد بھارتی فلموں میں قدم رکھا تھا، اداکارہ نے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسے سپر سٹارز کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے۔

اداکارہ ہالی ووڈ میں بھی اپنا لوہا منوا چکی ہیں ،وہ امریکی ٹی وی سیریز کوائنٹکو میں کام کر چکی ہیں اور وینٹی لیٹر، بے واچ، اے کِڈ لائک جیک نامی فلموں میں بھی انھوں نے کام کیا ہے۔