پی ایس ایل تھری کا رنگا رنگ میلہ دبئی اسٹیڈیم میں سج گیا

دبئی: شائقین کرکٹ کے طویل انتظار کے بعد پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا  آغاز آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کردیا گیا۔

افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جس کے بعد گلوکار علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے میدان میں سماں باندھ دیا۔پی ایس ایل کی اس تقریب کی میزبانی کے فرائض اداکارہ حریم فاروق اور بلال اشرف انجام دے رہے ہیں۔

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے ثقافتی رنگ بھی نمایاں کیے گئے اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ایونٹ میں پاکستان کی مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدرہ پروین کے ساتھ ساتھ علی ظفر، شہزاد رائے جبکہ معروف امریکی گلوکار جیسن ڈیرولا بھی شائقین کو اپنی گائیکی سے شائقین کو  محظوظ کیا۔

دبئی اسٹیڈیم میں جاری  افتتاحی تقریب میں علی ظفر کی شاندار پرفارمنس کے بعد اسٹیج پر معروف کمنٹیٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے تمام پی ایس ایل ٹیموں کو گراؤنڈ میں متعارف کراتے ہوئے سب سے پہلے اس لیگ میں پہلی مرتبہ شرکت  لیگ  کرنے والی ملتان سلطان کا آمد ہوئی۔جسکے بعد رمیز راجہ ملتان کی ٹیم کا تعارف کرا ہی رہے تھے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میدان میں آ گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد بالترتیب کراچی کنگز، لاہور قلندرز، دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور پھر سب سے آخر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی میدان میں آمد ہوئی۔

میدان میں ٹیموں کی آمد کے بعد اسٹیڈیم میں انتہائی خوبصورت انداز میں پاکستان سپر لیگ کی  ٹرافی  کو میدان میں اتارا گیا جسے دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے تھاما۔

رمیز راجہ نے تمام ٹیموں کے کپتانوں سے گفتگو کی، پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ اگر ہم ایونٹ میں ایک ٹیم ہو کر کھیلیں اور پلان پر پورا اتریں تو ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کریں گے۔

لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میک کولم نے کہا کہ ہم گذشتہ دو ایڈیشنز میں اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے لیکن اس مرتبہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ کراچی کنگز کی کپتانی کرنا  ایک بہت بڑا اعزاز ہے، شاہدآفریدی کا ٹیم میں ہونا بہت بڑی بات ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ میری پوری توجہ پی ایس ایل پر ہے اور ہماری ٹیم کی طاقت بہترین باؤلنگ ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے بھی اپنی ٹیم کو شاندار قرار دیتے ہوئے  جیت کا عزم ظاہر کیا۔پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیم ملتان سلطان کے کپتان شعیب ملک نے سب ٹیموں کیلئےنیک خواہشات کااظہارکیا۔

واضح رہے کہ  افتتاحی تقریب کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ایونٹ کا پہلا میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں6ٹیمیں پشاور زلمی، ملتان سلطان ، کراچی کنگز، لاہور قلندر، کوئٹہ گلیئٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ  مدمقابل ہوں گی۔