پی ایس ایل 3 میں لاہور قلندرز کی پہلی فتح

دبئی: لاہور قلندرز نے پاکستان سپرلیگ سیزن تھری کے 20 ویں میچ میں اپنی روایت توڑتے ہوئے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔ شاہین شاہ آفریدی کو بہترین باؤلنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ایونٹ کا 20 واں میچ کھیلا گیا۔ جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے 19 اعشاریہ 4 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بناکر لاہور قلندرز کو 115 رنز کا ہدف دے دیا۔

ہدف کے تعاقب میں فخرزمان اور انٹون ڈیوچ نے اننگ کا آغاز کیا۔ لیکن انٹون ڈیوچ 22 رنز بناکر کپتان شعیب ملک کی گیند پر وکٹ کیپر کمار سنگارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے دوسری وکٹ فخر زمان کی گری جو 16 رنز بناکر عمران طاہر کی کیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ مکلم الیون کا تیسرا نقصان آغا سلمان کا ہوا جو 3 رنز بناکر محمد عرفان کی گیند پر وکٹ کیپر کمار سنگارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

مکلم الیون کا چوتھا نقصان گلریز صدف کا ہوا جو 27 رنز بناکر سیف بدر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے 20ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اننگ کا آغاز احمد شہزاد اور کمار سنگارا نے کیا اور شعیب ملک الیون کی ٹیم کو اچھی شروعات دی۔ لیکن کمار سنگارا 45 رنز بناکر میدان سے احمد شہزاد کا ساتھ چھوڑ گئے اور سنیل نارائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد احمد شہزاد بھی 1 چھکے 3 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بناکر میکلنگھن کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ ملتان کی تیسری وکٹ صہیب مقصود کی گری جو 16 رنز بناکر سنیل نارائن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

شعیب ملک الیون کا چوتھا نقصان کپتان شعیب ملک کا ہوا جو 3 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سہیل اختر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد آنے والے بلے باز روس وائیٹلی تھے جو بنا رن اسکور کیے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ اور شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے اگلے بلے باز سیف بدر بھی شاہیں شاہ آفریدی کی تیسری گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جس کے ساتھ ہی شاہین آفریدی پی ایس ایل سیزن تھری میں اپنی پہلی ہٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ملتان سلطانز کی ساتھویں وکٹ سہیل تنویر کی گری جو 2 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک الیون کی آٹھویں وکٹ 111 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب کیرن پولارڈ 9 رنز بناکر سہیل خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے نویں وکٹ جنید خان کی گری جو 1 رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد آنے والے بلے باز محمد عرفان تھے جو کوئی اسکور نہیں کرسکے اور شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 1 تبدیلی کی گئی ہے عمر گل کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں 3 تندیلیاں کی گئی ہیں عامر یامین، دنیش رامدین اورعمران خان جونیئر کی جگہ سہیل اختر، صدف گلریز اور میکلنگھن کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

ملتان سلطانز اسکوارڈ

ملتان سلطانز کے اسکوارڈ میں شعیب ملک (کپتان)، احمد شہزاد، کمار سنگارا، صہیب مقصود، کیرن پولارڈ، جنید خان ، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمران طاہر، روس وائیٹلی اور سیف بدر شامل تھے۔

لاہور قلندرز اسکوارڈ

لاہور قلندرز کے اسکوارڈ میں برینڈن مکلم (کپتان) ،سنیل نارائن،  فخرزمان، انٹون ڈیوچ، سہیل اختر ، صدف گلریز ، آغا سلمان ، یاسر شاہ، سہیل خان، شاہین شاہ آفریدی اور میکلنگھن شامل تھے۔

پوائنٹس ٹیبل

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ کوئٹہ 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد 8 پوائنٹس کے ساتھ  تیسرے ، کراچی کنگز 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور لاہور قلندرز 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔