پی ایس ایل 3: آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانزمدمقابل ہونگے

IU-&-SM

دبئی : پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں آج ٹورنامنٹ کا 25ویں میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائٹڈ ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے ۔

دبئی میں کھیلا جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت مصباح الحق کررہے ہیں ۔

ٹاپ فور میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے آج کا میچ ملتان سلطان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے دوسری جانب بظاہر اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے ۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 7 میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر ہے جبکہ ٹورنامنٹ کی ابردا سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ملتان سلطانز 8 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

Point table