نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم الحق نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت برائے نجکاری دانیال عزیز کے منہ پر تھپڑ دے مارا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں تلخ جملوں کے تبادلے کے دوران ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے ن لیگی رہنما دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا۔ دانیال عزیز نے نعیم الحق کو شو کے دوران چور کہا تھا جو ان سے برداشت نہیں ہوا اور انہوں نے دانیال عزیز کے منہ پر تھپڑ رسید کردی۔ پروگرام کے میزبان نے دونوں رہنماؤں کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔