نواز شریف سے سرکاری خرچ وصول کیا جائے گا، وزیراطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے سرکاری خرچ وصول کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سینیٹر اعظم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہنا  تھا کہ چاہتے ہیں انتخابی نتائج پرکوئی انگلی نہ اٹھاسکے اور ہم الیکشن میں شفافیت پریقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے اہلخانہ کے سفری اخراجات اربوں روپے ہیں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بچوں نے ایک کروڑ70لاکھ سفرپرخرچ کیا اور ہم نے ڈھائی کروڑ روپے کابل نوازشریف کو بھیجنے کا فیصلہ کیاہے ۔ نوازشریف سے سرکاری خرچ وصول کیا جائے گا جب کہ مریم نواز،حسن اورحسین کوبل نوٹس بھیجاجائے گا۔

وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ سرکار کا جو پیسہ وہ عوام کا پیسہ اس کی حفاظت کرنی چاہیے اور آج اینکرز اپنے خرچ پروزیراعظم سے ملنے آئے تھے ۔

سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ میں ثابت کروں گا کہ الیکشن صاف وشفاف ہواہے ، میں آرٹی ایس پرریسرچ کرکے آیا ہوں اور آرٹی ایس سے متعلق واضح کردوں گا کہ یہ کیسے کام کرتاہے۔ انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن یاعملے کو بچانے کے لیے نہیں آئے نہ ہی نادرا کوٹارگٹ کرنا مقصد ہے۔

اعظم سواتی نے بتایا کہ الیکشن کی رات 2 بجے تک 51 فیصد نتائج آرٹی ایس پر آچکے تھے اور ہر پریذائیڈنگ افسر کے پاس اس کے موبائل میں رزلٹ کی تصویرموجود ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آرٹی ایس سے آرایم ایس کا کوئی تعلق نہیں ہے جب کہ انتخابات کومتنازع بنایاگیا۔

اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے چیئرمین نادرا کوچند دنوں کے لیے ہٹایا جائے۔