مجھےانصاف نہیں ملے گا ، خالدہ ضیاء

Khaleda-Zia

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کا کہنا ہے کہ وہ جانتی ہیں انہیں انصاف نہیں ملے گا۔

خیال رہے کہ دومرتبہ منتخب ہونے والی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء فرور ی 2018 سے ڈھاکا جیل میں ہیں ۔

گزشتہ روز انہیں جیل میں قائم عارضی عدالت کے سامنے ویل چیئر پر پیش کیا گیا جہاں انھوں نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ انہیں انصاف نہیں ملے گا، آپ حکمران ہیں تو آپ جو چاہیں کریں۔

انھوں نے مزید کہا یہاں  انصاف نام کی  کوئی چیز نہیں  دیں  مجھے  جتنی  سزائیں  دینا ہیں اور جب  تک  دینا ہیں  دیں  سزائیں ۔

واضح رہے کہ  بنگلہ دیش کی عدالت نےرواں  سال  فروری میں  کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کو 5سال قید کی سزا سنا ئی تھی ۔جیسے انھوں نے   سیاسی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیاتھا۔

خیال رہے  کہ خالدہ ضیا، اُن کے بڑے بیٹے اور  چار افراد پر2001سے2006 کے دور حکومت میں یتیموں کے ٹرسٹ کے قیام میں تقریباً ڈھائی لاکھ ڈالر کی خرد برد کا الزام تھا،جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اُنہیں پانچ سال قید کی سزا سنادی۔

کرپشن کے الزامات ثابت ہونے کے بعد خالدہ ضیا دسمبر میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ عدالتی فیصلے کے بعد دارالحکومت بنگلادیش اور دیگر شہروں میں صورتحال کشیدہ ہے جبکہ پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔