نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نکے درمیاں اہم ملاقات ہوئی، جس میں جس میں نیب کیسز، عام انتخابات اور اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے ان کی رہائشگاہ جاتی امرا میں ملاقات کی۔

ملاقات میں نیب کیسز، آئندہ عام انتخابات پر تبادلہ خیال اور نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی بگڑتی طبعیت پر شریف خاندان کی لندن روانگی پر بھی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر حمزہ شہباز، سلمان شہباز، مریم نواز اور پرویز رشید سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔