پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آلائشوں سےتیل نکالنےوالوں کیخلاف کارروائیاں

PFA

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آلائشوں سےتیل نکالنےوالوں کیخلاف  کارروائیاں کرتے ہوئے پنجاب بھر میں چربی سے تیل نکالنےوالے9یونٹس سربمہرکردیےگئے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہورمیں3،گوجرانوالہ میں2،فیصل آباد اورملتان میں ایک ایک یونٹ سیل کر دیا گیا ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی  آصف بلال کا کہنا ہے کہ جانوروں کی آلائشوں سےمضرصحت آئل تیارکیاجارہاتھا،چربی سےنکالاگیاتیل ماحول کی آلودگی اورامراض کاباعث بنتاہے۔