پنجاب فوڈاتھارٹی کا ناقص اشیاءخوردونوش کیخلاف کریک ڈاؤن

PFA

لاہور : پنجاب فوڈاتھارٹی نے مضرصحت اشیاء کی تیاری اورفروخت پربندو خان ریسٹورنٹ سیل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی نے ناقص اشیاءخوردونوش کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مضرصحت اشیاء کی تیاری اورفروخت پربندو خان ریسٹورنٹ، بابافوڈزاوراے بی این فوڈزکوسیل کردیاہے ۔

ڈی جی فوڈ  اتھارٹی آصف بلال کے مطابق بندو خان ریسٹورنٹ کوزائد المعیاد کوکنگ آئل کےاستعمال پرسربمہرکیاگیا،کوکنگ آئل کامدت سےزائد استعمال موذی مرض کاسبب بنتاہے ۔

انھوں نے مذید کہاکہ ریسٹورنٹ میں صفائی کاناقص انتظام ہے اور اسٹورکی حالت انتہائی ناقص پائی گئی۔

اے بی این فوڈزسیل کرنے کے بار میں بتاتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھاکہ کپڑےرنگنےوالےکلرزسےسلانٹی تیارکرنےپراے بی این فوڈزسیل کیاگیا۔