پنجاب فوڈاتھارٹی کاصوبے میں کریک ڈاؤن، متعدد فوڈ یونٹس

لاہور:لاہورمیں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرکے 6معروف مچھلی فروشوں کےریسٹورنٹ سیل کردئے ہیں۔

 اے ڈی جے آپریشنز  کے  مطابق کارروائی زائدالمیعاد،استعمال شدہ گھی،باسی مچھلی کےاستعمال پرکی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق زائدالمیعاد،ناقص صفائی پر11پروڈکشن یونٹس بھی سیل کردئے گئے ہیں۔ یونٹس میں سوئٹس،اشیائےخورونوش،فوڈکلر بھی شامل ہیں۔

بہاولپورمیں  کارروائی کے دوران جانوروں کی باقیات سےتیل نکالنےوالے2بڑےیونٹس پکڑےگئے ہیں۔5ہزارکلوسےزائدتیل،بھاری مقدارمیں جانوروں کی باقیات برآمد کی گئیں ہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں3جعلی واٹرپلانٹس کوسیل کیا گیا ہے ۔ یہ فلٹرپلانٹس پانی بڑےپیمانےپربغیرصاف کیےفروخت کرتےتھے۔

 اے ڈی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ رواں ہفتےمیں مجموعی طورپر4ہزارسےزائدمقامات کی چیکنگ کی گئی جس میں200کےقریب فوڈپوائنٹس کےخلاف کارروائی کی گئی۔