پنجاب میں پولیو وائرس پھیلنے کا خطرہ

Polio-vaccination

صوبہ پنجاب کے شہر لاهور کے سیوریج کے پانی میں ایک بار پھر پولیو کا وائرس ملا ہے جس کے بعد پولیو وائرس پھیلنے کا خطرات واضح ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق ماحولیاتی نمونوں کی روپورٹ مُثبت آنے پر محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے ایک بار پھر سرگرممِ عمل ہو گئےہیں۔

واضح رہے کہ گیارہ جولائی کو آؤٹ فال روڈ سے لئے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہےشہرِ لاهور کے سیوریج کے ماحولیاتی نمونوں میں مسلسل دو ماہ تک پولیو وائرس کی موجودگی محکمہ صحت کے لئے چیلنج بن گیا ہے۔