قندیل بلوچ قتل کیس : مفتی عبدالقوی سمیت5ملزمان پرفردجرم عائد

qawi

ملتان : قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی سمیت5ملزمان پرفردجرم عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت ایڈشنل سیشن جج کی عدالت میں ہوئی فردجرم مفتی عبدالقوی،وسیم حق نواز،باسط اوراسلم شاہین پرعائدہوئی ہے جبکہ ملزمان نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکارکر دیا ہے ۔

عدالت نے 14 مئی کو کیس کے گواہان کو طلب کر لیا ۔

واضع رہے کہ  2 برس  قبل جولائی میں ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے بھائی  وسیم  نے مبینہ طور غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا جبکہ مقدمہ میں مقتولہ کا  کزن حق نواز بھی شامل تھا اور یہ یہ دونوں اس وقت ملتان جیل میں ہیں۔

مفتی عبدالقوی، قندیل بلوچ کے ہمراہ اس وقت منظرعام پر آئے جب گزشتہ سال رمضان المبارک کے دوران ماڈل نے چند سیلفیز اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ملتان کی مقامی عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے۔