لندن میں قائد اعظم کےمجسمے کی تقریب رونمائی

لندن : لندن کے برٹش میوزیم میں بابائے قوم اور با نی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی میئرلندن صادق خان نے رونمائی کی ۔

اس تقریبِ رونمائی میں میئرلندن ، پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس اورمجسمہ ساز کرسٹوفر سمیت سفراء اور عوام کی بڑی تعداد نے شریک کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر لندن صادق خان نے کہا کہ مجسمہ قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔اس مجسمے کو اس کے مستقل گھر” لنکنز ان” منتقل کر دیا جائے گا۔

 

پاکستا نی ہائی کمیشنر سید ابن عباس نے کہا کہ قائد اعظم کی قیادت کے سبب ہی پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قیام پاکستان کی70 ویں سالگرہ کے موقع پر ’سٹیزن شپ اینڈ لاء پاکستان ایٹ 70‘ کے عنوان سے نمائش کا انعقاد ساؤتھ ایشین سینٹر نے کورٹ آلڈ انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اور سپریم کورٹ آف لندن کے تعاون سے کیا تھا جس میں لندن کے اسکول آف اکنامکس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی یادگار اشیاء اور جنوبی ایشیا کی نایاب دستاویزات نمائش کے لیے پیش کی گئیں تھیں۔