قائداعظم نےفہم وفراست اورعلم کی بنیاد پرمسلمانوں کےحقوق کی جنگ لڑی : وزیراعظم

پشاور : وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قائداعظم نےفہم وفراست اورعلم کی بنیاد پرمسلمانوں کےحقوق کی جنگ لڑی ۔

 اسلامیہ کالج پشاور میں قائداعظم کےیوم پیدائش کے حوالےسے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ قائداعظم کواسلامیہ کالج سے دلی محبت تھی قائداعظم نےتحریک پاکستان میں اسلامیہ کالج کےطلباءکےکردارکی ہمیشہ تعریف کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کالج میں11ہزارسےزائدطلباءکی تعداد پر انتہائی خوشی ہےحقیقی ترقی تعلیمی ترقی کے بغیر ممکن نہیں ہے تعلیم کےفروغ میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن اہم کرداراداکررہا ہے۔

شاہدخاقان عباسی  نے مزید کہا کہ تعلیم کےبغیرترقی ممکن نہیں ہےموجودہ حکومت تعلیمی اداروں کوزیادہ سےزیادہ وسائل فراہم کررہی ہے۔

وزیر داخلہ احسن اقبال  کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کےفروغ میں احسن اقبال کی کوششیں قابل تعریف ہیں پاکستان کےہرضلع میں یونیورسٹی بنانےکاتہیہ کررکھا ہے ۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی  نے مزید کہا کہ تعلیم سےبہتر کوئی سرمایہ کاری نہیں اعلیٰ تعلیم کے ساتھ معیاری تعلیم ناگزیر ہے ۔

انھوں نے کہا کہ قائداعظم کےپاس کوئی فوج اورہتھیار نہیں تعلیم  اور دلیل کی طاقت تھی قائداعظم کے پاس دلیل کی طاقت تھی

حکومتیں بدلتی رہیں گی لیکن ہمیں تعلیم پر خصوصی توجہ جاری رکھنی ہے طلباء نظم و ضبط کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں ہمیں تعصبات سےنکل کریکجہتی کامظاہرہ کرنا ہے ہمیں قائدکےایمان،اتحاداورتنظیم کےرہنماء اصولوں کواپنانا ہے۔