قربانی کا آج آخری روز، سرکاری چھٹیاں ختم

Qurbani

نہ اُن کے گوشت اللہ کو پہنچتے ہیں نہ خون، مگر اُسے تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے اُس نے ان کو تمہارے لیے اِس طرح مسخّر کیا ہے تاکہ اُس کی بخشی ہوئی ہدایت پر تم اُس کی تکبیر کرو اور اے نبیؐ، بشارت دے دے نیکو کار لوگوں کو. سورۃ الحج آیت 37

عیدالاضحیٰ 2018 کے موقع پر سنت ابراہیمی ادا کرنے کا  آج  آخری  روز  ہے اور سرکاری چھٹیوں کا  بھی اختتام ہو گیا  ہےتاہم بلوچستان اور سندھ حکومت کے زیر انتظام اداروں میں آج بھی چھٹی ہے ۔

  گزشتہ روزعید الاضحیٰ کے دوسرے دن بھی مسلمان اللہ کی راہ میں گائیں، بیل ،بکرے، دنبے اور اونٹ قربان کر رہے تھے جس کا  سلسلہ صبح  سویرے  فجر کے  بعد  سے  ہی شروع ہو کر   پورے  دن جاریرہا ۔

عید  قرباں  پر  بچوں کا  جوش  و خروش  بھی  دیدنی ہے  انھیں  جہاں  اپنے  پیارے بکرے  اور  گائیں  کے ذ بح  ہونے کا  دکھ ہے  وہیں  دوسروں  کے بیل  اور  اونٹ کو  ذنبہ ہوتے دیکھنے کا شوق بھی ۔

آلائشیں اٹھانے کے لیے آپریشن

قربانی کے بعد ملک میں آلائشیں اٹھانے کے لیے آپریشن بھی جاری ہے وزیر بلدیہ  سعد غنی  نے  اس  حوالے سے  حید رآباد میں  میڈیا  سے  گفتگو کرتےہوئے کہا کہ آلائشیں اٹھانے کے کام کا جائزہ لے رہا ہوں کراچی میں آلائشیں اٹھانےکےکام میں بہتری آئی ہے انھون نے مزید کہا ہے کہ  وزیرکی آمد کاعلم ہوتوکام میں تیزی آجاتی ہے،آلائشیں اٹھانےمیں کوتاہی کی گئی تو کارروائی ہوگی ۔

لذت سے  بھر پور  کھانے

دوسری جانب گھروں میں  خواتین  مزے مزے کے کھانے  بنانے میں  مصروف ہیں  تو  ساتھ ہی  باربی کیو کا  اہتمام بھی کیا  جا رہا ہے ۔لذت سے  بھر پور  کھانوں  سے  سب کے  دسترخوان  بھرے ہیں ۔

غریبوں  ناداروں کا حق

خیال رہے کہ  اس عید پرغریبوں  ناداروں کا  بھی حق ہے لہذا  قربانی میں  سب  سے  پہلے  ان کا  حصہ  نکالیں  کیونکہ  قربانی کا  اصل مقصد  گوشت سے فریج کو بھر نا نہیں بلکہ  ان لوگوں  تک  بھی  گوشت  پہنچانا  ہے  جو  سارا  سال  گوشت نہیں  کھا پاتے ۔