عورتوں کی بدترین مثال ریحام خان ہے، اداکارہ ریشم

اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ عورتوں کی بدترین مثال ریحام خان ہے جبکہ بہترین مثال جمائما گولڈ سمتھ ہے۔

پاکستان کی مشہور و معروف فلم اسٹار اور اداکارہ رشیم کی انٹر نیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ جس میں اداکارہ نے کہا ہے کہ اگر میں عورتوں سے متعلق کہوں تو عورتوں کی بدترین مثال وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان ہیں جبکہ بہترین مثال پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ  ریشم ایک انٹرویو ریکارڈ کروا رہی ہیں جس میں انھوں نے عورتوں سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ عورتوں کی بدترین مثال ریحام خان اور بہترین مثال جمائمہ گولڈ اسمتھ ہے۔ دنیا میں سب سے غلطیاں ہوئی ہیں اور مجھ سے بھی ہوئی ہیں اسی طرح عمران خان سے بھی غلطی ہوئی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں ان پر اور حمزہ علی عباسی پر الزاہ لگایا  ہے۔ کتاب میں ہمارا نام استعمال کر کے کتاب کی فروخت کو کامیاب کرنا چاہتی تھی، ریشم کا مزید کہنا تھا کہ آخر ریحام خان کو جانتا کون ہے ؟

ریشم کی جانب بدترین عورت کہنے پر ریحام خان کا ردعمل سامنے آگیا

گزشتہ روز اداکارہ ریشم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انھوں نے ریحام خان کو عورتوں کی بدترین مثال قرار دیا اور ساتھ ہرجمائما گولڈ سمتھ کو بہترین مثال قرار دیا۔

جواب میں ریحام خان کی جانب سے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ میں نے اپنی کتاب میں کہیں بھی اداکارہ ریشم کا نام استعمال نہیں کیا۔