روس نے امریکی الزامات مسترد کردیئے

Zamir Kabulov

ماسکو : روس نے طالبان کو روسی ہتھیار فراہم کرنے کے امریکی الزامات کو مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ طالبان اور ماسکو حکومت دونوں ہی نے اس امریکی بیان کو سنجیدگی سے نہیں لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے لیے روسی مندوب ضمیر کابولوف نے کہا ہے کہ طالبان اور ماسکو حکومت دونوں ہی نے اس امریکی بیان جسمیں روس پر انتہا پسند تحریک کے لیے ہتھیار فراہم کر نے کے الزامات عاند کیے گئے ہیں کو سنجیدگی سے نہیں لیا ہے ۔

روسی مندوب نے ماسکو میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان گفتگو ہوئی جس میں نمائندوں نے امریکی الزامات کا مزاق اڑایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان سے بات چیت کیے بغیر افغانستان میں امن کا قیام نا ممکن ہے ۔