خواجہ سعدرفیق نےاین اے131میں عمران خان کی کامیابی کوچیلنج کردیا

Saad-Rafiq

سابق وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نےاین اے131میں عمران خان کی کامیابی کوچیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعدرفیق نےریٹرنگ افسرمحمداختربھنگوکودرخواست جمع کروادی ہے ۔درخواست میں سعد رفیق نے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسترد ووٹوں اور گنتی کا عمل مکمل ہونے تک رزلٹ جاری نہ کیا جائے۔

 

خواجہ سعد رفیق نے ریٹرننگ افسر کو درخواست جمع کروا دی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ این اے 131 میں پریزائڈنگ افسر نے سینکڑوں ووٹ دانستہ طور پر مسترد کیے ہیں۔