بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا نیا روپ

ممبئی : بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اپنی نئی فلم کے لیے ایک منفر روپ دھار لیا جس کے لیک ہونے پر ان کے مداح حیران ہوگئے۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی آنے والی نئی فلم ’’ہنٹر ‘‘ کی پہلی جھلک لیک ہوگئی، سوشل میڈیا پر وائرل کرتی چھوٹے نواب کے نئے روپ کی تصاویر نے سب کو حیران کردیا ہے۔

Check out #SaifAliKhan’s look as a Naga Sadhu from his next film titled #Hunter.

A post shared by filmysafar (@filmysafar) on

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نودیپ سنگھ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ہنٹر ‘‘ میں ناگا سادھو کا کردار ادا کررہے ہیں۔

اس فلم میں سیف علی خان کیساتھ سوناکشی سنہا اور آر مدھون بھی شامل ہیں۔ فلم کی ابتدائی شوٹنگ راجھستان میں ہوئی ہے۔