سندھ فوڈ اتھارٹی : تعلیمی اداروں میں کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد

کراچی : سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔

اس سلسلے میں سندھ فوڈ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اسکول کالجز میں کھلے تیل میں فرائی پاپڑ سمیت رنگ دار اسنیکس کی فروخت پر پابندی ہوگی۔

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں پھلوں کو کاربائیڈ سے پکانے پر پابندی ہوگی جبکہ مٹھائی میں استعمال ہونے والے رنگ کاٹ بیچنگ ایجنٹ پر بھی پابندی ہو گی۔

اس کے علاوہ فود اتھارٹی نے چائنا سالٹ کی خرید و فروخت اور نوزائیدہ بچھڑے کو ذبح کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔