سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 بڑی بیٹری اور جدید ایپس سے لیس

نیویارک: سام سنگ کمپی نے ’گلیگسی نوٹ 9‘متعارف کروا دیا ۔ جدید ایپس سے لیس یہ اسمارٹ فون رواں ماہ فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گیلکسی نوٹ 9 کی بیٹری اس بار 4000 ایم اے ایچ کی بنائی گئی ہے جو پچلے ماڈل سے 20 فیصد زیادہ چارجنگ محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ نئے فلیگ شپ فون گلیگسی نوٹ 9 کا ایل سی ڈی (اسکرین) ڈسپلے دیگر موبائل فونز کے مقابلے میں بڑا رکھا گیا ہے جو 6.4 انچ کا ہے جب کہ اس میں 128 جی بی سے لیکر 512 جی بی تک ڈیٹا محفوظ رکھنے کی صلاحیت ہے۔

سام سنگ گیلکسی نوٹ 9 میں میموری کارڈ کے لیے علیحدہ جگہ بھی دی گئی ہے، ایس ڈی کارڈ لگانے کے بعد فون کی میموری 1 ٹیرا بائٹ تک بڑھائی جاسکتی ہے ۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرے سے تصاویر کے لیے آرٹیفشیل سین آپٹیمائزر بنایا گیا ہے لیکن تجزیہ کار اس سے متاثر نہیں ہوئے ہیں۔

سام سنگ کمپنی نے پہلی بار کسی فون میں 8 جی بی ریم دی ہے جبکہ اس فون میں تیز ترین ڈراگون 845 پراسیسر نصب کیا گیا ہے۔ گیلکسی نوٹ کا لازمی حصہ ایس پین اس بار بلیو ٹوتھ فیچر کے ساتھ متعارف کرایا جارہا ہے جو فون سے صرف 40 سیکنڈ میں چارج ہوجاتا ہے جبکہ بلیو ٹوتھ ایل ای کنکشن کے ساتھ یہ آدھے گھنٹے میں چارج ہوتا ہے۔

سام سنگ کمپنی نے بتایا ہے کہ 128 جی بی نوٹ 9  اور 6 جی بی ریم والے فون کی قیمت ایک ہزار ڈالر ہوگی جبکہ 512 جی بی والا ماڈل 1250 ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔